//

سوئی سدرن گیس کمپنی نے صوبہ بلوچستان میں رمضان کے لئے گیس سپلائی کے اوقات کار جاری کردیے

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: سوئی سدرن گیس کمپنی نے صوبہ بلوچستان اور سندھ میں رمضان کے لئے گیس سپلائی کے اوقات کار جاری کردیے ہیں۔

سوئی سدرن گیس کے اعلامیہ کے مطابق سحری اور افطار کے اوقات میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اعلامیہ کے مطابق سحری میں صبح 3 بجے تا صبح 9 بجے تک گیس دستیاب ہو گی جبکہ افطار کے لیے دوپہر 3 بجے تا رات 10 بجے تک گیس کی سپلائی کھلی رہے گی۔ اعلامیہ کے مطابق صبح 9 سے دوپہر 3 بجے تک گیس بند رہے گی جبکہ رات 10 سے 3 بجے تک گیس کی بندش ہوگی۔ ترجمان, سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا تھا کہ ادارہ ماہِ رمضان کے دوران اپنے تمام صارفین کی سہولت کے لئے سحری اور افطاری کے تیاری کے اوقات میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنائے گا۔
جبکہ بلوچستان میں موسم سرما کے شروع ہوتے ہی گیس غائب ہوگئی، جو مسئلہ اب تک حل نہ ہوسکا، جس کی وجہ سے عوام سراپا احتجاج ہے، لیکن کمپنی حکام کی جانب سے عوام کے اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے کوئی خاطر خواہ اقدام نہیں اٹھائے گئے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »