وش ویب: صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے چیف جسٹسز بلوچستان ہائی کورٹ و لاہور اور جج سپریم کورٹ کی تقرری کی منظوری دے دی۔
ایوان صدر کے اعلامیے کے مطابق صدر کی جانب سے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نعیم اختر افغان کی بطور جج سپریم کورٹ تقرری کی منظوری دی گئی۔ایوان صدر کے اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس ہاشم خان کاکڑ کی بطور قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ تقرری کی منظوری بھی دی ہے۔ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےایوان صدر کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی بطور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ تقرری کی منظوری دی ہے۔واضح رہے کہ مذکورہ ججز کی تقرری کی منظوری جوڈیشل کمیشن نے دی تھی۔