کیچ (ماجد صمد): تربت میں نہنگ ندی میں ڈوبنے والا نوجوان شہزاد واحد کی لاش چوتھے روز بر آمد ہوگئی۔
16 سالہ شہزاد ولد واحد دازن تمپ کا رہائشی ہے، جو 4 مارچ کوموٹرسائیکل سمیت ڈوب گیا تھا۔دوسرے دن لواحقین کو موٹر سائیکل ملی لیکن لاش نہیں ملی۔پی ڈی ایم اے کےعازضی غوطہ خور احمد طیب اور شاہ جان تاج نے لاش برآمد کر لی۔ پی ڈی ایم اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ ندی جھیل نما اور گہری ہے،جس کے باعث لاش کو ڈھونڈنے میں کافی وقت لگا۔ دوسری جانب گوادر میں طوفانی بارشوں کے سبب پی ڈی ایم اے کی ٹیم گوادر میں مصروف تھی، جس کے باعث لاش نکلنے میں کئی دن لگ گئے۔