ملک سے چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سالانہ بنیادوں پرنمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات اورسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرجنوری 2023 تک کی مدت میں چاول کی برآمدات سے ملک کو1.980 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 68.57 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چاول کی برآمدات سے ملک کو1.174 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔
جنوری میں چاول کی برآمدات کاحجم 443.60 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جودسمبرمیں 467.75 ملین ڈالر اورگزشتہ سال جنوری میں 168.81 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں چاول کی برآمدات کامجموعی حجم 2.111 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔
اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں باسمتی چاول کی برآمدات سے ملک کو482.90 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 334.18 ملین ڈالرتھا، نان باسمتی چاول کی برآمدات کاحجم 1.497 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 840.57 ملین ڈالرتھا۔