//

ملک کو بحران سے نکالنا ہے تو آیئے مل کر بیٹھیں، اس پارلیمنٹ میں جاسوسی اداروں کا کوئی کردار نہیں ہوگا،محمود خان

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب :‌سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر (ایکس) پر اپنے پیغام میں ًمحمود خان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں جاسوس اداروں کا کردار نہیں ہوگا، بالادستی کی بات کرنے پر چھاپا مارا گیا .

کوئٹہ(یو این اے )سنی اتحاد کونسل کے صدارتی امیدوار وپشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ میں پانچویں دفعہ اس ایوان کا ممبر منتخب ہوا ہوں، ہم آئین کی پاسداری اور حفاظت کرنے کا حلف تو لیتے ہیں، پارلیمنٹ کی بالادستی کی بات کرنے کی پاداش میں میرے گھر پر حملہ ہوا۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ میں پانچویں دفعہ اس ایوان کا ممبر منتخب ہوا ہوں، ہم آئین کی پاسداری اور حفاظت کرنے کا حلف تو لیتے ہیں، یہ آئین ہی ہے جس نے ہم سب کو جوڑے رکھا ہے، پارلیمنٹ کی بالادستی کی بات کرنے کی پاداش میں میرے گھر پر حملہ ہوا۔ محمود اچکزئی نے کہا کہ نہ میں نے کوئی جذباتی تقریر کرنی ہے نہ کسی کو بے عزت کرنا ہے، ہمارے گھر پر 15 سال سے لڑائی ٹھونس دی، ہمارے 200 افراد مرے، یہ ملک ایک جماعت سے نہیں چلے گا، ملک کو بحران سے نکالنا ہے تو آیئے مل کر بیٹھیں، اس پارلیمنٹ میں جاسوسی اداروں کا کوئی کردار نہیں ہوگا۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »