وش ویب: محکمہ ریلویز نے کوئٹہ سے لاہور کیلئے نواب اکبر بگٹی ایکسپریس بحال کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد موخر کردیا۔
محکمہ ریلوے کے حکام کے مطابق گزشتہ سال دسمبر میں کوئٹہ سے کراچی کیلئے بولان ایکسپریس کی بحال کے افتتا ح کے موقع پر 23 مارچ سے لاہور کیلئے نواب اکبر بگٹی ایکسپریس بحال کر نے کا اعلان کیا گیا تھا۔
اس حوالے سے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی جانب سے محکمہ ریلوے کو نواب اکبر بگٹی ایکسپریس بحال کرنے کے احکامات دیے گئے تھے۔
تاہم انوار الحق کاکڑ کے سبکدوش ہونے کے بعد ریلویز نے ان کی ہدایت کو نظر انداز کرتے ہوئے 15 مارچ سے نافذالعمل ہونے والے ٹرینوں کے شیڈول میں نواب اکبر بگٹی ایکسپریس کے ٹائم ٹیبل کو شامل نہیں کیا۔