وش ویب :پسنی کے ساحل سمندر میں غیر قانونی ٹرالر اور وائرنیٹ کشتیاں سمندر کو تاراج کرنے میں مصروف، مقامی ماہی گیر نان شبینہ کے محتاج ہو گئے، محکمہ فشریز کی پٹرولنگ ٹیم ٹرالروں کے روک تھام میں ناکام، ماہیگیر تنظیم اور سیاسی پارٹیوں نے بھی خاموشی اختیار کر لی
تفصیلات کے مطابق پسنی کے ساحل سمندر میں سندھ سے آنیوالی غیر قانونی ٹرالروں اور وائرنیٹ کشتیوں کی یلغار ہے جو دیدہ دلیری سے سمندر کو تاراج کرنے میں مصروف ہیں جبکہ سمندری حیات کی نسل کشی سے مقامی ماہیگیر نان شبینہ کے محتاج ہو گئے ہیں اور غریب ماہیگیروں کے حق میں آواز اٹھانے والے ماہیگیر تنظیم اور سیاسی پارٹیوں نے اس متعلق مکمل خاموشی اختیار کر لی ہے جو معنی خیز ہے
دوسری طرف سندھ کے غیر قانونی ٹرالروں کی جانب سے مچھلیوں کی بیدریغ نسل کشی سے بلوچستان کے سمندر میں موجود نایاب قسم کی مچھلیوں کی نسل ناپید ہو گئی ہے اور بہت سی سمندری حیاتیات معدوم ہوتے جا رہے ہیں جبکہ بلوچستان کے ساحلوں پر غیر قانونی ٹرالنگ سے وقتاً فوقتاً نایاب نسل کے سبز کچھوؤں کے خول کا ملنا بھی معمول ہے جو سبز کچھوؤں کے نسل کے معدومیت کی عکاسی کرتی ہے اگر بلوچستان کے ساحلوں میں ٹرالنگ کا یہ تسلسل جاری رہا تو وہ وقت بھی دور نہیں کہ یہاں کی زرخیز ساحل بھی بانجھ بن جائے گی۔