وش ویب :ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں گیس ذخیرہ کرنے کا منصوبہ پر 6 لاکھ ڈالر کی گرانٹ منسوخ کر دی۔
ذرائع نے بتایا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے 16 دسمبر 2021 کو پاکستان میں 6 لاکھ ڈالر کے گیس اسٹوریج ڈیولپمنٹ سسٹم منصوبہ میں تکنیکی مدد کی منظوری دی تھی۔
دستاویزات کے مطابق تکنیکی مدد کے مقاصد کے تحت پاکستان بھر میں گیس ذخیرہ کرنے کے طریقوں اور اختیارات کا تجزیہ اور سفارش کرنا تھے اس کے علاوہ گیس ذخیرہ کرنے کی سہولیات کو تیار کرنے، چلانے اور برقرار رکھنے کے لیے ریگولیٹری فریم ورک بھی تجویز کرنا تھا۔
دستاویزات کے مطابق پاکستان تکنیکی اسسٹنٹ کی منظوری کے دو سال بھی کام شروع کرنے میں ناکام رہا حکومت پاکستان مقررہ دو سالوں میں سٹڈی کیلئے کنسلٹنٹ بھی مقرر نہ کرسکی۔
پاکستان نے گیس سٹوریج ڈویلپمنٹ سسٹم منصوبے کیلئے تین سال قبل اے ڈی بی سے رابطہ کیا تھا اے ڈی بی نے فیزیبلٹی سٹڈی کیلئے دسمبردوہزار اکیس کو چھ لاکھ ڈالر تکنیکی اسسٹنٹ کی منظوری دی تھی۔
پاکستان میں معاشی بحران کی وجہ سے گزشتہ سال مارچ میں تکنیکی اسسٹنٹ پر کام روک دیا گیا اس منصوبہ کے تحت گیس کے سٹریٹجک ذخائر کی ضرورت پوری کرنا اور سپلائی چین بہتربنانا تھا اس کے علاوہ گیس کا پائیدار اورمحفوظ انفراسٹرکچرتعمیر کرنا بھی تھا۔