//

...

سریاب کے عوام اکیسویں صدی میں بجلی ،پانی ،گیس سمیت دیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ، عبیداللہ گورگیج

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و رکن بلوچستان اسمبلی میر عبیداللہ گورگیج نے کہا ہے کہ سریاب کے عوام آج اکیسویں صدی میں بجلی ،پانی ،گیس ،صحت سمیت دیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں انشاءاللہ عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوںپراقدامات اٹھائیں گے ،پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد وزیراعلیٰ میرسرفرازبگٹی وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد عوام کو ریلیف فراہم کریں گے۔
یہ بات انہوں نے جمعہ کو اپنے دفتر میں ملاقات کرنے والے حلقہ پی بی 44کے عوام کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی وفد نے رکن صوبائی اسمبلی میر عبیداللہ گورگیج کو کامیابی اور رکنیت کا حلف اٹھانے پر مبارکبادپیش کی اور رکن اسمبلی کو حلقے کے مسائل سے تفصیلی طورپرآگاہ کیا۔ رکن بلوچستان اسمبلی میرعبیداللہ گورگیج نے کہاکہ حلقے کے مسائل سے اچھی طرح آگاہ ہوں ماضی میں حلقے سے کامیاب ہونے والے قوم پرست جماعتوں کے ارکان اسمبلی نے عوام کی خدمت کی بجائے صرف اور صرف اپنے بینک بیلنس میں اضافہ کیااورعوام کی کوئی خدمت نہیں کی عوام نے ووٹ کے زریعے قوم پرستوں کو مستردکردیا۔انہوں نے کہا کہ حلقے کے عوام آج بھی تعلیم ،صحت ، پینے کے صاف پانی ، بجلی ،گیس اوردیگرسہولیات سے محروم ہیں میری یہ کوشش ہوگی کہ حلقے کے عوام کے دیرینہ اور فوری حل طلب مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں ۔انہوں نے کہاکہ حلقہ پی بی 44کے عوام نے مجھ پر جس اعتماد کااظہارکیاہے اس پر انشاءاللہ پورا اتریں گے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے میرسرفراز بگٹی کو وزارت اعلیٰ بلوچستان کیلئے نامزدکردیاہے امیدہے کہ وہ وزارت اعلیٰ کاحلف اٹھانے کے فوری بعدصوبے کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے اورعوام میں پائی جانے والی مایوسی کے خاتمے کیلئے اقدامات کریں گے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

روایتی دہشتگردی کے برعکس ڈیجیٹل دہشتگردی زیادہ خطرناک اور پیچیدہ ہے: آرمی چیف

وش ویب: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل دہشتگردی اور ففتھ…

حکومت کی نیب قانون میں ترامیم بحال، بانی پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ مسترد

وش ویب: سپریم کورٹ نے حکومت کی نیب قانون میں ترامیم بحال کردیں اور بانی…

5 سال میں 1.3 فیصد پاکستانی وطن چھوڑ گئے، وزارت اوورسیز کا انکشاف

وش ویب: وزارت اوورسیز نے انکشاف کیا ہے کہ 5 سال میں 1.3 فیصد پاکستانی…

Translate »
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.