کوئٹہ (بلال فیروز): بلوچستان میں بارشوں اور برفباری کے حوالے سے پی ڈی ایم اے کی جانب سے نئی ایڈوائزری جاری .
29 فروری کومغربی لہر بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے۔29 فروری سے 2 مارچ تک آندھی ،طوفان، گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اوربرفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے. پشین، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری متوقع ہے. چمن ژوب ،زیارت ،شیرانی، موسیٰ خیل، ہرنائی، مستونگ ،چاغی ،نوشکی کچی اور کیچ میں بھی بارشیں متوقع ہے.گوادر،جیوانی ،لسبیلہ ،خضدار، قلات، سوراب ،واشوک، خاران، پنجگور سبی اور آواران میں بھی مزید بارشیں متوقع ہے.
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ گرج چمک کے ساتھ بارش اور برف باری سڑکوں کی بندش اور لینڈ سلائیڈنگ کا سبب بن سکتی ہے. کسان اپنی فصلات کی سرگرمیوں کا انتظام موسم کے مطابق کریں۔سیاح اور مسافر اس دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے زیادہ محتاط رہیں.بارانی علاقوں میں کھڑی فصلوں کے لیے بارش فائدہ مند ہو سکتی ہے۔
پی ڈی ایم اے نے مزید عام لوگوں کو بارش اور آندھی کے دوران محفوظ مقامات پر رہنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔موسلا دھار بارش سے کیچ اور گوادر کےاضلاع میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام متعلقہ حکام کو “الرٹ” رہنے اور ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت