کوئٹہ (بلال فیروز): بلوچستان ہائیکورٹ نے وکلا اور عام شہریوں کے لیے ویڈیو کانفرنسنگ کی سہولت کا آغاز کردیا۔
تفصیلات کے مطابق عدالت عالیہ بلوچستان نے اعلامیہ جاری کردیا. اعلامیے کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ نے وکلا اور عام شہریوں کے لیے ویڈیو کانفرنسنگ کی سہولت کا آغاز کردیا.مقدمات کی سماعت کے لیے ہائی کورٹ کی پرنسپل سیٹ اور خضدار بینچ کے درمیان ویڈیو لنک کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ 4 مارچ کو بلوچستان ہائی کورٹ میں ویڈیو لنک کے ذریعے خضدار بینچ کے تین مقدمات کی سماعت ہوگی۔
وڈیو کانفرنسنگ کی فراہمی چیف جسٹس جناب جسٹس نعیم اختر افغان کی خصوصی ہدایات پر عمل میں لائی گئی۔ آئی ٹی کمیٹی کے ممبران سینئر ججز جناب جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ اورجناب جسٹس نذیر احمد لانگو کی خصوصی کوششوں سے وڈیو کانفرنسنگ کا عمل شروع ہوپایا ہے۔