وش ویب : بلوچستان سمیت ملک بھر میں ایک اور شدید بارشوں کا سسٹم داخل ہونے کا امکان۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 29 فروری سے ایک طاقتور ملک گیر سلسلہ داخل ہو گا۔ جس سے بلوچستان کے 90 فیصد علاقوں میں تیز ہواوں شدید آندھی اور شدید گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور کچھ علاقوں میں ژالہ باری متوقع ہے۔
جبکہ پنجاب کے 60 سے 70 فیصد علاقوں میں تیز ہواؤں آندھی اور شدید گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔ اس دوران شدید طوفانی ہوائیں بھی چلنے کا امکان ہے۔ اس دوران کچھ علاقوں میں ژالہ باری کا امکان ہے ۔
خطہ پوٹھوہار اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں شدید بارش اور چند مقامات پر شدید ڑالہ باری کا امکان ہے ۔
جنوبی پنجاب کے اکثر علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش اور چند مقامات پر تیز بارش کا امکان ہے۔
سندھ کے اکثر علاقوں میں ہلکی بارش اور چند مقامات پر تیز بارش کا امکان ہے۔
واضح رہے بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں حالیہ بارشوں سے نالوں میں طغیانی آگئی ہے۔ برف باری کے باعث شاہراؤں سے راستہ منقطع ہوگیا، تیز ہواؤں سے بجلی کی تاریں ٹوٹ گئی ہے، جس کے باعث بلوچستان میں بجلی کے مسائل بڑھ گئے اور ساتھ ہی شدید سردی میں گیس بھی نہ پونے کے برابر ہے ۔ جبکہ گزشتہ دنو دی گئی پی ڈی ایم کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں اور برفباری میں پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا تھا.
https://youtu.be/UTS-OtEw2yo