//

...

شدید سردی میں گیس پریشر کی کمی اور بھاری بلوں کی مذمت کرتے ہیں، اہلیان پشتون آباد

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب:پشتون آباد فلاحی تنظیم اور قیصر کالونی علاقائی اتحاد کے رہنماﺅں علی بھائی، یوسف خان،قاری عبید اللہ درانی ، جلال الدین حقانی نے سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے شدید سردی میں گیس پریشر میں کمی اور بندش کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو لوٹنے کے لئے گیس بلوں میں سلو میٹر چارجز اور دیگر اضافی چارجز شامل کرکے لاکھوں روپے کے بل بھیجے جارہے ہیں.
حکومت اور حکام اس کا نوٹس لیں بصورت دیگر ہم احتجاج پر مجبور ہوں گے جس سے حالات کی تمام تر ذمہ داری گیس حکام پر عائد ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس اور کلب کے سامنے بعدازاں احتجاجی مظاہرے کے دوران کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر کی طرح پشتون آباد کے غریب عوام کو بھاری بل بھیجے جارہے ہیں علاقہ قیصر کالونی عثمان باغ، محمد خیر روڈ اور عبدالقدوس روڈ سمیت پورے پشتون آباد میں گیس کی فراہمی معطل ہے علاقہ مکینوں نے مزید کہا کہ کچھ دنوں بعد رمضان مبارک کا مہینہ شروع ہو رہا ہے اور محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش اور برف باری کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے اگر گیس کمپنی کی جانب سے یہی نارواسلوک جاری رہا تو پشتون آباد کے عوام اپنا آئینی حق رکھتے ہوئے گیس آفس کے سامنے بھر پور احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے اور ہم دفتر کے سامنے احتجاجی بھوک ہڑتال کیمپ بھی لگائیں گے جو مطالبات کے حصول تک جاری رہے گا۔ علاقہ مکینوں نے چیف جسٹس بلوچستان وزیر اعلیٰ بلوچستان سمیت سوئی سدرن کمپنی کے اعلیٰ حکام سے بھی نوٹس لینے کی درخواست کی۔
پریس کانفرنس کے دوران پریس کلب کے سامنے گیس پریشر میں کمی اور بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے جن پر نعرے درج تھے۔ مظاہرین اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کرتے ہوئے پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

روایتی دہشتگردی کے برعکس ڈیجیٹل دہشتگردی زیادہ خطرناک اور پیچیدہ ہے: آرمی چیف

وش ویب: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل دہشتگردی اور ففتھ…

حکومت کی نیب قانون میں ترامیم بحال، بانی پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ مسترد

وش ویب: سپریم کورٹ نے حکومت کی نیب قانون میں ترامیم بحال کردیں اور بانی…

5 سال میں 1.3 فیصد پاکستانی وطن چھوڑ گئے، وزارت اوورسیز کا انکشاف

وش ویب: وزارت اوورسیز نے انکشاف کیا ہے کہ 5 سال میں 1.3 فیصد پاکستانی…

Translate »
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.