وش ویب : پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سندھ کی وزارت اعلیٰ کے لئے مراد علی شاہ کا نام فائنل کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق مراد علی شاہ سندھ کے نئے وزیر اعلیٰ ہوں گے.
پارٹی قیادت آج ارکان کو اعتماد میں لے گی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق مراد علی شاہ منگل کو تیسری بار وزیر اعلیٰ کے منصب کا حلف اٹھائیں گے۔ مراد علی شاہ نے نامزدگی پر پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔