وش ویب : سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو ملک بھر میں تعطل کا شکار سماجی رابطے کی سائٹ ایکس بحال کرنےکا حکم دیدیا۔
عدالت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایکس سروس بغیر کسی خلل اور بندش کے بحال رکھی جائے۔سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی اے اور دیگر فریقین سے آئندہ سماعت پر تفصیلی جواب طلب کر لیا اور پی ٹی اےکو بلاجواز انٹرنیٹ، ویب سائٹس، ایکس اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم بند کرنے سے روک دیا۔