//

تحریک انصاف کا 15 روز میں انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کا فیصلہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب:پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے 15 روز میں انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں، پی ٹی آئی اگلے 15 دن کے اندر انٹرا پارٹی انتخابات کروائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے شیڈیول تیار کر لیا۔ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پینل سے بیرسٹر گوہر کو چئیرمین نامزد کیا گیا ہے، پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں چیف الیکشن کمشنر رؤف حسن ہوں گے جبکہ الیکشن وفاق اور چاروں صوبوں میں بیک وقت منعقد کیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »