//

الیکشن کمشنر متنازع ہوچکے ہیں، پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ سکندر سلطان راجہ استعفیٰ دیں، بیرسٹر گوہر

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب :اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ کمشنر پنڈی وسل بلور تھے انہوں نے بتایا دھاندلی کس طرح ہوئی۔ انتخابی دھاندلی سے متعلق تحقیقات کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری فارم 45 کی ہے، فارم 45 کے مطابق نتائج تیار کیے جائیں۔ فارم 45 کے مطابق نتائج کا اعلان کر کے قومی اسمبلی کا اجلاس بلالیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر متنازع ہوچکے ہیں، پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ سکندر سلطان راجہ استعفیٰ دیں۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ کل 50 ایم این ایز کی فہرست الیکشن کمیشن کو بھجوائی تھی۔انہوں نے کہا کہ شفاف الیکشن کا نتیجہ نہیں آتا تو آئی ایم ایف پروگرام بھی متاثر ہوگا۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی مطالبہ کرتی ہے کہ چیف الیکشن کمشنر استعفی دیں، چیف الیکشن کمشنر کے استعفے دینے کا یہ مناسب وقت ہے۔رہنما پی ٹی آئی نے بتایا کہ فیصلہ کیا گیا کہ سنی اتحاد کے ساتھ ہم جائیں گے۔ ہم صوبائی اسمبلی میں سنی اتحاد کے ساتھ تھے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »