وش ویب : پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 238 سے کامیاب آزاد امیدوار انعام باری نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔آزاد امیدوار انعام باری نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات کی۔
اس موقع پر انعام باری نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔واضح رہے کہ عام انتخابات میں انعام باری 54500 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار سید محمود شاہ 49401 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے تھے.