وش ویب : نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی والے معاملے پر کارروائی جاری ہے، ہمیں اداروں پر اعتماد کرنا چاہے۔
وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت نے اپنی ذمے داری پوری کی ہے۔ کمشنر راولپنڈی کے معاملے پر اعلیٰ تحقیقاتی کمیٹی بنی ہے۔ الیکشن کمیشن بھی اس معاملے پر کارروائی کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے اداروں اور نظام پر اعتماد کرنا چاہیے۔ قانونی عمل چل رہا ہے تو انتظار کرنا چاہیے۔
مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ آئین اور قانون کے تحت جیسے ہی الیکشن کمیشن انتخابی امیدواروں کی لسٹ جاری کرے گا، وزارت پارلیمانی امور قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی سمری وزیراعظم کو بھجوائے گی۔صدر مملکت سے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی درخواست کی جائے گی.