وش ویب بلو چستان میں مغربی ہواوں کا ایک اور سسٹم داخل ہوگیا
جس کے نتیجے میں کوئٹہ،قلات، زیارت،چمن، پشین، قلعہ عبداللہ ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل اورکوہلومیںاتوار کو تیز ہواؤں ساتھ ہلکی بارش ہوئی جبکہ پہاڑوں پر بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں کم سےکم درجہ حرارت05 ،بارکھان 07، دالبندین09، گوادر 15، قلات02، خضدار12، لسبیلہ12، نوکنڈی16، سبی12، تربت16 اورژوب میں 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
محکمہ موسمیات کے مطابق آج پیر کوکوئٹہ، زیارت،چمن، پشین، قلعہ عبداللہ ، قلعہ سیف اللہ اور ژوب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔