وش ویب : کوئٹہ (یو این اے) جمہوری وطن پارٹی کے رہنما شاہ زین بگٹی کا مولانا فضل الرحمن کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کو آئینی طریقہ سے ہٹایا گیا ہے۔
انھوں نے کہا ہے کہ عمران خان کا رویہ اپوزیشن کیساتھ ساتھ انکی جماعت کے اراکین سے بھی آمرانہ تھا۔
سابق وفاقی وزیر شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی جماعتوں نے تحریک انصاف کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانےکا فیصلہ کیا تھا۔ پی ٹی آئی مصنوعی طاقت کی چھتری تلے حکومت کررہی تھی۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان کے رویہ کے باعث اکثر اراکین حمایت کھوچکے تھے جو انکی حکومت کے جانے کا باعث بنا۔