وش ویب :پرویز خٹک نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز (پی ٹی آئی پی) سے استعفیٰ دے دیا۔پرویز خٹک نے اپنا استعفیٰ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کو بذریعہ جنرل سیکریٹری بھجوادیا۔
اپنے بیان میں پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ صحت کے مسائل کی وجہ سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔پرویز خٹک نے استعفے سے متعلق خبروں کی تردید کردی.
خیال رہے کہ چند روز قبل بھی پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے سربراہ پرویز خٹک کے استعفے کی خبر سامنے آئی تھی جس کی انہوں نے بعد میں خود تردید بھی کی تھی۔ اس حوالے سے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ انہوں نے نہ سیاست چھوڑی ہے نہ پارٹی، فی الحال بریک لیا ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے ساتھ خیبر پختونخوا میں حکومت بنانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے ساتھ اتحاد کی اجازت دے دی.