وش ویب: بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 12 کچی سے رکن اسمبلی منتخب ہونے والے پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما میر عاصم کرد گیلو نے اسلام آباد میں جمعیت علما اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمن اور جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے امیر مولانا عبدالواسع سے الگ الگ ملاقاتیں کیں،.
ملاقاتوں میں دونوں رہنماں نے عاصم کرد گیلو کو صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی۔ ملاقات کے دوران سیاسی رہنماوں نے حالیہ ملکی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ میر عاصم کرد گیلو کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران مولانا عبدالواسع نے کہا کہ پی بی 12 کچی سے جمعیت علما اسلام کے امیدوار قاضی کفایت اللہ کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ مسلم لیگ(ن) کے امیدوار عاصم کرد گیلو کے حق میں دستبردار ہو جائیں، تاہم قاضی کفایت اللہ میر عاصم کرد گیلو کے حق میں دستبردار نہ ہوئے، جس پر ان کے خلاف پارٹی ڈسپلن کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔