وش ویب : پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی نے ٹورنامنٹ کے لیے اپنا نیا گانا ریلیز کردیا۔
پشاور زلمی کے آفیشل ترانے میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بیٹر بابر اعظم اور ماڈل اور اداکارہ ہانیہ عامر ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے ہیں۔ پشتو زبان میں گانے کو مشہور گلوکار رحیم شاہ نے گایا ہے۔
پشاور زلمی کے لیے نیا گانا عبداللہ صدیقی ، ظہور اور اسفند یار اسد نے لکھا اور پروڈیوس کیا ہے۔ پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کا آغاز آج ہوگا جس کی افتتاحی تقریب میں پی ایس ایل 9 کا آفیشل گانا گانے والے گلوکار علی ظفر، گلوکارہ آئمہ بیگ سمیت مختلف مشہور شخصیات شرکت کریں گی۔
دوسری جانب پشاور زلمی کے علاوہ کسی دوسری فرنچائز نے اب تک پی ایس ایل کے لیے اپنا گانا ریلیز نہیں کیا ہے۔