//

کسی بھی حکومت میں شامل ہونا انتخابی نتائج کو تسلیم کرنے کے مترادف ہوگا، جمعیت علمائے اسلام

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: جمعیت علمائے اسلام نے بلوچستان میں بھی حکومت کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کر لیا۔جے یو آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی حکومت میں شامل ہونا انتخابی نتائج کو تسلیم کرنے کے مترادف ہوگا، قومی اسمبلی سمیت بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں اپوزیشن میں بیٹھیں گے۔ذرائع جے یو آئی نے بتایا کہ پورے ملک میں بھرپور اپوزیشن کا کردار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بلوچستان عوامی پارٹی اور پی پی نے بلوچستان میں حکومت سازی کیلئے رابطہ کیا ہے۔جے یو آئی نے تمام سیاسی قوتوں کو آگاہ کیا ہے کہ انتخابات غیر منصفانہ ہوئے ہیں، جے یو آئی ملک میں دوبارہ عام انتخابات کے انعقاد کی خواہاں ہے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »