کراچی (حیات بلوچ): پاکستان بازار پولیس نے دوران ڈکیتی شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پاکستان بازار میں دورانِ ڈکیتی فائرنگ کرکے زخمی کرنے والے شخص کے ملزمان کو گرفتا کرلیا گیا. ایس ایس پی ویسٹ شاد ابنِ مسیح کا کہنا تھا کہ ملزمان نے گلشن بہار میں واردات کے دوران شہری محمد احسن کو فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا۔واردات میں ملوث ایک ملزم آیان عرف نوید عرف انڈا ولد استقبال کو موقع سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔