وش ویب : بھارتی کسانوں کی جانب سے مرکزی حکومت (مودی حکومت) سے مذاکرات ہونے کے باوجود احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کسانوں کی تنظیم متحدہ کسان مورچہ کی جانب سے آج بھارت بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے، احتجاج کی کال پر مختلف شہروں میں دکانیں بند اور سڑکوں پر ٹریفک معطل ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کسانوں کے احتجاج کے نتیجے میں دلی سے پنجاب، ہریانہ اور یوپی میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ یوپی میں بغیر اجازت اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ اتوار کو کسان رہنما اور مرکزی حکومت کے درمیان مذاکرات کا نیا دور ہوگا۔