ڈسکہ(کرن چوبدری ) :پاکستان بھر میں 8 فروری کو جنرل الیکشن ہوئے جس میں سب پارٹیز نے اپنے اپنے حصے کا مینڈیٹ جیتا الیکشن جیتنے کے بعد تمام پارٹیز نے اتحاد کرنے کی کوششیں جاری کر دی،
آئیے جانتے ہیں ڈسکہ شہر کی عوام سے کہ وہ اس بارے میں پاکستان کے وزیر اعظم کا سہرا کس پارٹی کے سر سجتا دیکھ رہے ہیں؟
ڈسکہ شہر کی عوام کا کہنا ہے کے پاکستان کا وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو بننا چاہیے یہ ان کے پاس آخری موقع ہے اگر یہ کام نہیں کریں گے تو آئندہ آنے والے وقت میں ان کی سیاست ختم ہوجائے گی .