کوئٹہ ( بلال فیروز): انتخابی نتائج کی تبدیلی کیخلاف بلوچستان بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری.
بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ساتویں روز بھی ریلیوں ‘ دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے. چمن ، قلعہ عبداللہ ،ہرنائی ، پشین ،سبی ، لورلائی ، ژوب میں پشتونخوا میپ کا احتجاج جاری ہے. چمن میں عوامی نیشنل پارٹی کا دھرنا ساتوں روز بھی جاری ہے. صوبائی دارلحکومت میں قوم پرست جماعتوں کا دھرنا ساتویں روز بھی جاری ہے . صوبائی دارلحکومت میں قوم پرست جماعتوں کی بڑی احتجاج ریلی نکالی. ریلی ڈی سی آفس کوئٹہ سے نکالی گئی ،ریلی نے شہر کے مختلف شاہرائوں پر گشت کیا .ریلی میں بی این پی ،نیشنل پارٹی ‘ پشتونخوا میپ ،ایچ ڈی پی کے کارکن شریک تھے. ریلی کے شرکا کی دھاندلی ‘ نتائج کی تبدیلی ‘ اور ریاستی اداروں کی مداخلت کیخلاف نعرے بازی بھی کی گئی. اے این پی ،پی کے نیپ ،این ڈی ایم کی بھی احتجاجی ریلی ،دھاندلی کیخلاف احتجاج کیا جارہا ہے.قلات ،خضدار ،سوراب ،تربت ،پنجگور سمیت کئی اضلاع میں قوم پرست جماعتوں کا احتجاج جاری ہے.