کوئٹہ (بلال فیروز): کوئٹہ میں 12 دن پہلے 185 روپے لیٹر والا پیٹرول اب 235 سے 240 روپے فی لیٹر فروخت ہونے لگا.
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ شہر میں منی پیٹرول پمپ والوں نے غیر معیاری ایرانی پیٹرول کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کردیا ہے. شہریوں کے مطابق 12 دن پہلے 185 روپے فروخت ہونے والا ایرانی پیٹرول اب 234 سے 240 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے.
دوسری طرف شہریوں نے پیٹرول گیج کم ہونے کی بھی شکایت کی ہے. پچھلے 10 سے 12 دنو ں میں ایرانی پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 50 روپے کا خود ساختہ اضافہ ہوچکا ہے. کوئٹہ کے شہریوں نے دپٹی کمشنر اور ضلعی انتظامیہ سے ایکشن لینے کی اپیل کی ہے.