کوئٹہ (بلال فیروز): عالمو چوک پولیس کالونی میں شوہر کے مبینہ تشدد سے لیڈی ہولیس کانسٹیبل جاں بحق.
پولیس مطابق لیڈی کانسٹیبیل سمیرا پر اس کے شوہر نےگھریلو رنجش کی بناء پر تشدد کیا ،جس سے اس کی ہلاکت ہوئی۔ لیڈی کانسٹیبل پر لاٹھیوں سےتشدد کیاگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہے اور شوہر ثناء اللہ گرفتار کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ملزم مقتولہ کا تیسرا شوہر تھا، پولیس نے مقتولہ کی لاش کو ہسپتال منتقل کردیا ہے جہاں مقتولہ کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔
پولیس حکام نے کہا کہ ملزم کو گرفتار کرلیاگیا ہے اور واردات کی مختلف پہلوؤں سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں.