کوئٹہ: نگران وزیر داخلہ بلوچستان میر زبیر جمالی سے آئی جی پولیس عبد الخالق شیخ سے ملاقات ہوئی۔ آئی جی آفس میں ہونے والے ملاقات میں صوبے میں عام انتخابات کے معاملے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ٹیلی ،ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر بھی موجود تھے ۔
ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر داخلہ بلوچستان میر زبیر جمالی کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت نے موجودہ صورتحال کے تناظر میں عوام کے تحفظ کیلئے بہترین اور جراتمندانہ اقدامات کیے، میں بلوچستان حکومت کی ٹیم سے مطمئن ہوں وہ اپنے فرائض ایمانداری سے ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کا مقصد آزادانہ ،منصفانہ اور پر امن عام انتخابات کو یقینی بنانا تھا، ہمارا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں اور نہ ہی کوئی سیاسی مقصد ہے ۔ نگران حکومت غیر جانبدار ہے اور فری اینڈ فیر الیکشن کا مینڈیٹ ہمارے پاس ہے۔
محمدزبیر جمالی کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کے دوران پولیس فورسز نے بہترین کارکردگی سر انجام دی ہے.