وش ویب : قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق سرفراز احمد بحثیت کھلاڑی پی ایس ایل 9 میں ایکشن میں ہوں گے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کوچ شین واٹسن کی تجویز پر کپتانی سے دسبتردار ہوئے۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل سیزن 9 کے لیے رائیلی روسو کو کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا نیا کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ سعود شکیل نائب کپتان ہوں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا تھا کہ سرفراز احمد خود ٹیم کی کپتانی سے بریک لینا چاہتے ہیں کوچ شین واٹسن ٹیم منیجمنٹ سے رائے لیکر نئے کپتان کا فیصلہ کریں گے۔یاد رہے کہ پی ایس ایل کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سرفراز احمد نے اپنی کپتانی میں 2019 کا ٹائٹل جتوایا تھا جبکہ2016 اور 2017 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم فائنل کھیل چکی ہے۔