//

میاں صاحب چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بنیں گے۔شہباز شریف

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ آزاد ارکان اکثریت ثابت کردیں تو ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائیں گے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 8 فروری کا مرحلہ طے ہوچکا ہے، عام انتخابات سے پہلے مختلف خدشات پائے جارہے تھے، انتخابات سے پہلےکہا جارہا تھا کہ موسم کی سختی ہے، امن و امان کی صورتحال مخدوش ہے، کہا جارہا تھا انتخابات اس لیے نہیں ہوسکتے کہ دہشت گردی ہے مگر چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور الیکشن کمیشن کے فیصلوں کے بعد خدشات دفن ہوگئے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر دھاندلی ہوئی ہے تو (ن) لیگ کے بڑے رہنما کیسے ہار گئے؟ دھاندلی کاالزام لگایا جارہا ہے اگر ایسی بات ہوتی تو سعدرفیق ہارتے نہیں، خواجہ سعدرفیق نے کھلے دل سے اپنی شکست کو تسلیم کیا ہے، رانا ثنا اللہ ہمارے سینئر ساتھی ہیں وہ بھی ہار گئے ہیں، ہمارے امیدوار ہارے ہیں اس کے باوجود دھاندلی ہوئی؟ ہمارے امیدوار بھی عدالتوں میں گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں آزاد امیدوار جیتے ہیں تو اس کا کیا مطلب ہے وہاں بھی دھاندلی ہوئی ہے؟ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف دھاندلی کا شور ہے تو دوسری طرف آزاد امیدوار بڑی تعداد میں جیت رہے ہیں، لیول پلیئنگ فیلڈ، دھاندلی سمیت طرح طرح کے الزامات لگائے گئے، کون سا ایسا الیکشن ہے جس میں دھاندلی کے الزامات نہیں لگے ہیں؟

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ الیکشن والے دن ہمارے اداروں نے انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے، اس انتخابات میں (ن) لیگ سب سے بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے، قومی اسمبلی میں ہماری 80 نشستیں ہوگئیں ہیں
صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ 2018 میں سب نے دیکھا کہ کس طرح آر ٹی ایس کو بٹھا دیا گیا، 2018 میں ہمیں ہٹایا گیا تو کسی کو گالی دی نہ تشدد کیا، 2018 میں جنوبی پنجاب میں ہمارے ووٹرز کو دھمکایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آزاد امیدوار بڑی تعداد میں جیتے یہ حقیقت ہے جسے جھٹلایا نہیں جاسکتا ہے، آزاد ارکان اکثریت ثابت کردیں ، ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ فاٹاکا جب سے انضمام ہوا ہے اس کے بعد سے یہ پہلی بار الیکشن ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ حالیہ الیکشن میں 10،12 فیصد رزلٹس پر ہی اکثریت کا دعویٰ کیا گیا، 10،12 فیصد رزلٹ پراکثریت کے دعوے کرنا غیر منطقی بات تھی، 2018 میں تو 66 گھنٹے بعد رزلٹ آنا شروع ہوئے تھے، جمعرات کی رات 10،12 نتیجے پریکطرفہ شور مچایا گیا کہ آزاد امیدوار جیت رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی بار شہروں کے رزلٹ تاخیر اور دیہات کے پہلے آئے، تمام رزلٹ آچکے ہیں اب اگلا مرحلہ شروع ہوا چاہتا ہے۔

صدر مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ آئین کا تقاضا ہے جس کی تعداد زیادہ ہے وہ حکومت بنائے، اگر آزاد امیدوار حکومت بنا سکتے ہیں تو شوق سے بنائیں، آزاد امیدوار حکومت نہیں بناسکتے تو ہاؤس میں دیگر جماعتیں مشاورت سے فیصلہ کریں گی، آزاد امیدواروں کو ساتھ ملانا سب کا حق ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب قوم کے زخموں پر مرہم رکھنے کا وقت ہے، ہمیں رنجشوں کو محبتوں میں بدلنا ہے، دل کی بات ہی ہے کہ مجھے صرف ملک کی خوشحالی درکار ہے، وسیع تر قومی مفاد میں سب کو مل کر آگے بڑھنا ہوگا۔ نواز شریف نے 2013 کے الیکشن میں کوئی وعدہ نہیں کیا تھا، نواز شریف نے کہا تھا کہ اللہ کو منظور ہوا تو لوڈشیڈنگ ختم کروں گا، نواز دور میں سی پیک آیا، 35ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی.

سابق وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب کشمیرکا تنازع ہوا، بھارت کا حملہ ہوا تب انہوں نے بیٹھنے سے انکار کردیا، کورونا آیا تو بھی انہوں نے مل بیٹھنے سے انکار کردیا، جب بھارتی جہازوں نے پاکستانی فضاؤں کو عبور کیا اس رات بھی ہماری میٹنگ تھی، اس وقت سب کو بتایا گیا کہ وزیراعظم تشریف لائیں گے، ڈیڑھ گھنٹے تاخیر سے سپہ سالار تشریف لائے مگر وزیراعظم نہیں آئے، 4 سال تک چور دروازے سے وزیراعظم داخل ہوتے تھے، بانی پی ٹی آئی عمران خان چاہتے تھے اپوزیشن سے سامنا نہ ہو، ہاتھ نہ ملانا پڑے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

کراچی میں کورنگی کازوے پر پولیس مقابلہ، دو انتہائی مطلوب ملزمان ہلاک

وش ویب: کراچی کے علاقے کورنگی میں گزشتہ رات ہونے والے پولیس مقابلے میں دو…

190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 30 جولائی تک ملتوی

وش ویب: بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی…

سیف سٹیز منصوبہ ن لیگ کا برین چائلڈ، جلد پنجاب میں پھیلا دیں گے: مریم نواز

وش ویب: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سیف سٹیز منصوبہ ن لیگ…

خیبرپختونخوا میں آپریشن نہیں ہونےدیں گے: علی امین گنڈا پور

وش ویب: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ کہ خیبرپختونخوا میں…

وفاقی وزیر قانون اعظم تارڑ نے قبل ازوقت انتخابات کا امکان مسترد کردیا

وش ویب: وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے قبل ازوقت انتخابات کے انعقاد کا امکان…

Translate »