ّوشویب: پاکستان نے عام انتخابات سے بارے میں بعض ممالک اور تظیموں کے بیانات کو حقائق کے برعکس قرار دے دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ عام انتخابات سے متعلق بعض ممالک اور تنظیموں کے بیانات کو دیکھا ہے۔ ایسے بیانات میں انتخابی عمل کی پچیدگیوں کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔ ایسے منفی بیانات کرڑوں پاکستانیوں کے ووٹ کے آزادانہ استعمال کےحق کے منافی اور ناقابل تردید حقائق کے برعکس ہیں۔ پاکستان نے کامیابی کے ساتھ پرامن عام انتخابات کا انعقاد کرایا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ ایسے منفی بیانات کرڑوں پاکستانیوں کے ووٹ کےآزادانہ اور پُرجوش استعمال کےحق کی نفی کرتے ہیں۔ پاکستان ایک متحرک اور جمہوری نظام کی تعمیر کیلئے کام جاری رکھے گا۔ انتخابی عمل سے ثابت ہوگیا کہ بہت سے مبصرین کے خدشات غلط تھے۔ انتخابات مستحکم اور تعمیری معاشرے کی تعمیر کے عزم کے تحت کرائےگئے ہیں۔ پاکستان ایک متحرک اور جمہوری نظام کی تعمیر کیلئے کام جاری رکھے گا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ کی بندش نہیں تھی۔ پولنگ کے دن دہشتگردی سے بچنے کیلئے صرف موبائل فون سروس معطل کی گئی۔ غیرملکی سپانسرڈ دہشت گردی کے باعث سنگین سیکیورٹی خطرات سے نمٹنے کیلئے ایسا کیا گیا۔