جعفر آباد ( مصی بگٹی): جعفرآبادمیں این اے 255 کی رزلٹ میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنوں کا شدیداحتجاج۔
جعفرآبادمیں پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کرکے روڈکوبلاک کردیااور آر او کے خلاف سخت نعریبازی کی . اس موقع پرمظاہرین نے الزام عائدکیاہے کہ این اے 255 پر پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوارمیرچنگیزجمالی بھاری اکثریت سے جیت گئے لیکن آر او نے ہمارے نتائج تبدیل کرکے مسلم لیگ کے تیسرے نمبر والے امیدوارکو زبردستی عوام پرمسلط کیاہے جو ظلم کے مترادف ہے مظاہرین نے کہاکہ جب تک صحیح نتائج نہیں ملیں گے احتجاج کوجاری رکھاجائے گا۔