وش ویب: (گوادر) این اے 259 کے رزلٹ میں مبینہ ردو بدل کرنے کے خلاف حق دو تحریک کا احتجاجی مظاہرہ.
مظاہرین کا کہنا تھا کہ حق دو تحریک کے قومی اسمبلی کے امیدوار حسین واڈیلہ نے 20 ہزار سے زائد ووٹ لیے ہیں.دو دن بعد نتائج کا اعلان کردیا گیا، جس میں حق دو تحریک کے امیدوار کو ہرایا گیا ہے۔ نتائج کے ردوبدل کرنے کے خلاف خواتین نے ریلی بھی نکالی ہے.مظاہرین کی جانب سے گوادر پورٹ کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کردی گئی ہیں. مظاہرین کا کہنا تھا بزور طاقت ایک غیرمقامی شخص کو جتوانا کسی بھی طرح قبول نہیں ہے.
۔