//

ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چئیرمین، پی ٹی آئی امیدوار اور بی این پی کے سنیئر نائب صدر کی ڈی سی آفس کے سامنے مشترکہ پریس کانفرنس

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

کوئٹہ (بلال فیروز): کوئٹہ میں ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چئیرمین عبدالخالق ہزارہ پی ٹی آئی امیدوار پی بی 41 غفار کاکڑ اور بی این پی کے سنیئر نائب صدر ایڈوکیٹ ساجد ترین نے ڈی سی آفس کے سامنے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

پریس کانفرنس سے بی این پی کے سینئر نائب صدر کا کہنا تھا کہ بڑی سیاسی جماعتوں کو الیکشن سے دور رکھنے کی جس طرح کوشش کی گئی ہے، اس سے پاکستان کی اصلی شکل سامنے آئی ہے۔ 55 پولنگ اسٹیشن ہیں اور 223 ٹوٹل ووٹ بنتے ہیں، جو سیٹیں پیسوں کی طاقت سے خریدی گئی ہیں ۔ اگر سلیکشن کرنا تھا، تو ووٹ کیوں کروائے، نگراں حکومت کو ہی دو سال اور چلا لیتے۔ پریس کانفرنس سے ایڈووکیٹ ساجد ترین کا کہنا تھا کہ رزلٹ کے مطابق ملک شاہوانی جیت چکے ہیں اور جے یو آئی دوسرے نمبر پر ہے،ہمارے پاس واقعہ کی ویڈیو موجود ہے۔ 25 فیصد پولنگ اسٹیشن پر میٹیریل موجود نہیں تھا۔ان‌ کا دھاندلی کے خلاف کہنا تھا کہ ہم بڑی شاہراہ کو بند کرے گے اور ساتھیوں سے آئندہ کا لائے عمل طے کرے گے۔

چئیرمین ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی عبدالخالق ہزارہ نے کہا کہ ہماری بد قسمتی یہ ہے کہ ہمیں جعلی لیڈر فراہم کئے جاتے ہیں۔ آر او اور ڈی آر او کے سامنے یہ پیراشوٹر ڈھپے لگا رہے تھے، ہمارے پاس ویڈیو موجود ہے۔ ساڑھے چارسو ووٹ کو 4000 بنا رہے ہیں۔ آپ عوام اور اداروں کے درمیان غلط تاثر پیدا کررہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ لیڈر شپ نیچے طبقے سے بنتی ہے ورنہ کچھ نہیں ہو سکتا ہے۔ ہم ان اسمبلیوں سے بہت بالاتر ہیں اور ہم عدالت جائینگے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »