//

بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دھماکے، 6 سیکورٹی اہلکاروں، دو بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: (کوئٹہ )ڈی آئی خان بلوچستان میں 8فروری انتخابات کے دن بھی پرتشدد واقعات کا سلسلہ جاری رہا۔ بم دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات میں دو سکیورٹی اہلکاروں سمیت 3افراد جاںبحق ہوگئے، انتخابی امیدوار کے بھائی سمیت 19 زخمی ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خاران میں پولنگ عملے کی حفاظت پر تعینات لیویز کی گاڑی بم دھماکے کا نشانہ بن گئی۔ دھماکے میں دو اہلکار جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے۔خاران میں قائم لیویز کنٹرول روم کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق جمعرات کی صبح خاران سے تقریبا 30 کلومیٹر دور لجے کے مقام پر لیویز کی گاڑی پولنگ عملے کو اپنی سکیورٹی میں پولنگ سٹیشن کی طرف لے کر جا رہی تھی.
جب راستے میں نامعلوم افراد کی جانب سے سڑک کنارے بچھائی گئی آئی ای ڈی کا دھماکہ ہوا۔فراہم کردہ معلومات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں لیویز اہلکار غلام حیدر اور سپیشل برانچ پولیس کے سب انسپکٹر راشد علی ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ لیویز کے رسالدار میجر حاجی خدا بخش، سپاہی جلال شاہ، سیف الرحمان، زین عارف، عمران کان اور سیف اللہ کے علاوہ سپیشل برانچ کے اہلکار عبدالسلام زخمی ہوئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ بلوچستان کے ضلع کوہلو میں بارودی سرنگ دھماکے میں انتخابی امیدوار کے بھائی سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ کوہلو میں قائم لیویز کنٹرول روم کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق کوہلو کے علاقے سفید میں گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں پی بی 9 کوہلو سے آزاد امیدوار میر لیاقت مری کے بھائی میر مصطفی سمیت تین افراد زخمی ہوئے،پنجگور میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نوک آباد تسپ کے پولنگ اسٹیشن پر دستی بم دھماکے اور فائرنگ میں دو ووٹرز سعید اور محمد حسن زخمی ہوئے۔
زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا ہے۔پنجگور کے علاقہ وشبود میں دھماکہ سے دو بچے جاں بحق۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ پولنگ کے باہر کھلے میدان میں ہوا دھماکے سے دو بچے جو قریب کھیل رہے تھے جاں بحق ہوگئے۔ اسی طرح پنجگور ہی میں سراوان پولنگ سٹیشن سے دستی بم برآمد ہوا ہے۔کیچ کے علاقے تربت میں مختلف مقامات پر تین دھماکے ہوئے۔ پٹھان کہور پولنگ سٹیشن پر نامعلوم افراد نے دو راکٹ کے گولے داغے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایک اور واقعے میں نامعلوم افراد کی جانب سے پھینکا گیا دستی بم ناکارہ بنا دیا گیا۔پولیس کے مطابق کیچ سے ملحقہ ضلع گوادر کے علاقے پسنی میں دو دھماکے ہوئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔زیارت کی تحصیل سنجاوی میں پی بی 7 کے پولنگ سٹیشن میں دو گروہوں میں تصادم ہوا۔ اس دوران فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔ ہلاک ہونے والا شخص جمیل احمد پی ٹی آئی کا کارکن بتایا جاتا ہے۔ واقعے کے بعد پولنگ سٹیشن پر حالات کشیدہ ہو گئے۔سنجاوی سے متصل ضلع دکی میں بھی پولنگ کے دوران لڑائی جھگڑے کا واقعہ پیش آیا۔ پرانا سنجاوی کے گورنمنٹ پرائمری گرلز سکول میں قائم پولنگ سٹیشن میں دو گروہوں میں تصادم ہوا جس کے دوران تشدد اور فائرنگ سے چار پولنگ ایجنٹس زخمی ہوئے۔ ایک شخص کو شدید زخمی حالت میں کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاقے گرہ اسلم میں پولیس وین پر دستی بم کا حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار جاں بحق اور3 زخمی ہو گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دستی بم حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

کراچی میں کورنگی کازوے پر پولیس مقابلہ، دو انتہائی مطلوب ملزمان ہلاک

وش ویب: کراچی کے علاقے کورنگی میں گزشتہ رات ہونے والے پولیس مقابلے میں دو…

190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 30 جولائی تک ملتوی

وش ویب: بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی…

سیف سٹیز منصوبہ ن لیگ کا برین چائلڈ، جلد پنجاب میں پھیلا دیں گے: مریم نواز

وش ویب: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سیف سٹیز منصوبہ ن لیگ…

خیبرپختونخوا میں آپریشن نہیں ہونےدیں گے: علی امین گنڈا پور

وش ویب: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ کہ خیبرپختونخوا میں…

وفاقی وزیر قانون اعظم تارڑ نے قبل ازوقت انتخابات کا امکان مسترد کردیا

وش ویب: وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے قبل ازوقت انتخابات کے انعقاد کا امکان…

Translate »