کوئٹہ (بلال فیروز): کوئٹہ میں پرامن ماحول میں ووٹنگ جاری.
کوئٹہ میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے لوگ پرجوش انداز میں اپنے اپنے حمایت یافتہ امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں پولنگ اسٹیشن کے قریب مختلف پارٹیوں کے سپورٹرز نے اپنےاپنے کیمپ لگا رکھے ہیں اور ووٹرز کو ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے گائیڈ لائن دیتے دکھائی دیتے ہیں ۔ اب تک پولنگ کا عمل خوشگوار اور پر امن ماحول میں جاری ہے ۔