وش : ویب حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موبائل فون بند کرنا انتخابی دہشت گردی ہے، رابطے کا ذریعہ ہی ختم ہوگیا، انتخابی عمل میں تاخیر ہے، رکشہ میں سامان لایا جارہا ہے، یہ کیا مذاق ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پری پول دھاندلی ہورہی ہے، عوام سے اپیل کرتا ہوں ووٹ ڈالنے کے لئے نکلیں، الیکشن کے بائیکاٹ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
حافظ نعیم نے زور دیا کہ کراچی میں ہم 12 سے زائد نشستیں حاصل کریں گے، سندھ کے شہری علاقوں میں جماعت اسلامی کامیابی حاصل کرے گی، جماعت اسلامی کے بغیر نہ وفاقی حکومت اور نہ ہی سندھ حکومت بن سکتی ہے.