کوئٹہ ( بلال فیروز ): نگران وزیراطلاعات جان اچکزئی نے کوئٹہ میں میڈیا گفتگو کرتے ہوئے قلعہ سیف اللہ اور پیشین میں دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا.
ان کا کہنا تھا کہ بدسمتی سے بلوچستان میں آج 2 بڑے افسوس ناک واقعہ پیش آئے ہیں۔ ہم اپنے شہدا کا بدلا لیں گے اور بھارت کے اس ایجنڈے کو نیسٹ او نبود کرینگے۔ کل ہر سورت الیکشن ہوں گے۔ عوام کل پر امن طریقے سے اپنی رائے کا استعمال ووٹ کے ذرئعے کرائیں گے۔ لوکل انتظامیہ کو اختیار ہے پولیس لیویز کے علاوہ دوسری ایجنسیوں کو طلب کرسکتی ہے جس میں ایف سی بھی شامل ہیں۔ جان اچکزئی کا مزید کہنا تھا کہ وزیرِ اعلیٰ نے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے 3 دن کے سوگ کا بھی اعلان کیا ہے۔ زخمیوں کو کوئٹہ شفٹ کیا جارہا ہے اور ضروت پڑنے پر کراچی بھی شفٹ کیا جاسکتا ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز ایمرنجسی رسپانس سیل کے قیام کے حوالے سے کنونیر ڈاکٹر سول ہسپتال کا دورہ کیا تھا اور ہر طرح کے حالات سے نمٹنے کے لئے تمام صورتحال پراطمینان کا اظہار کیا تھا، وہی دوسری جانب آج 2 بڑے واقعات پیش آنے کے بعد ان زخمیوں کو طبی امداد کیلئے دوسرے شہر منتقل کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں۔ جوکہ حکومت بلوچستان پر سوالیہ نشان ہے اور بلوچستان کی عوام کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔