کیچ (ماجد صمد): تربت کے علاقہ ملائی بازار میں تربت یونیورسٹی کے طالبعلم واجد صوالی کی جبری گمشدگی کے خلاف تربت چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے بتایا کہ گزشتہ شب علاقہ ملائی بازار میں سیکیورٹی فورسز نے واجد صوالی نامی نوجوان کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ،رات کو پولیس تھانہ کے سامنے احتجاج کیاگیا۔مظاہرین نے کہاکہ واجد بلوچ کو رہا کیا جائے اگر کوئی غلطی کی ہے تو پولیس کے حوالے کیاجائے.