//

بانی پی ٹی آئی کی سزا اور نااہلی قدرت کا جواب ہے، قائدمسلم لیگ ن نواز شریف

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

مری میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ وہ شخص 8 ماہ بعد چیف جسٹس بننے والا تھا آج گھر جا رہا ہے، مجھے تاحیات نااہل کیا گیا تھا، میں آج آپ کے سامنے کھڑا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میرے دور میں سب کچھ سستا تھا تو پھر آپ نے مجھے کیوں نکالا، مجھے نکال دیا تو میری جگہ جس کو لائے وہ کہتا تھا ایک کروڑ نوکریاں دوں گا، کیا کسی کو نوکری ملی، وہ انڈے مرغی کہاں چلے گئے، بلین ٹری کا جھوٹ بولا گیا، کہتے ہیں یوتھ ان کے ساتھ ہے، یوتھ تو ساری یہاں میرے ساتھ ہے۔مسلم لیگ ن پاکستان کو دوبارہ تعمیر کرے گی، یہاں روڈ نہیں مری کے لیے فہرست میں موٹروے لکھنا چاہیے تھا، ہمارا منصوبہ ہے کہ پنڈی اسلام آباد سے مری تک ٹرین لے کر آئیں۔سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ کل مری پہنچا راستے میں ٹریفک بہت زیادہ تھی، پاکستان کی سب سے خوبصورت سڑک 1985ء میں مری میں بنی، پنجاب کا وزیرِ اعلیٰ بنا تو پہلا منصوبہ راولپنڈی مری روڈ تھا، 1956ء میں پہلی بار مری آیا تھا، لاہور کے بعد سب سے زیادہ مری میں رہا ہوں۔مسلم لیگ ن کے قائد نے یہ بھی کہا ہے کہ اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »