//

...

ہم وعدہ کرتے ہیں کہ کامیاب ہونے کی صورت میں ہم بلوچستان کے سمندر سے ٹرالر مافیا کو بھگائینگے، مولانا ہدایت الرحمٰن

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: حق دو تحریک بلوچستان کے سربراہ اور پی بی 24 گوادر کے امیدوار مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ ہمارا مقابلہ سرمایہ داروں سے ہے ،الیکشن کے دن لوگوں کو گھروں سے نکالنے کے لیے ہمارے پاس وسائل نہیں ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں اپنے الیکشن مہم کے سلسلے میں پسنی میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا۔مولانا ہدایت الرحمان نے کہا حق دو تحریک گزشتہ تین سالوں سے روزگار، صحت ،تعلیم اور غیرت کے لیے جدوجہد کررہی ہے۔ ہمیں اس وجہ سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا کہ ہم نے کیوں عوام کی بات کی ہے۔ ہمارے کارکنان پر مقدمات بنائے گئے اور ہمیں کہا گیا کہ لینڈ مافیا،ڈرگ مافیا اور ٹرالرمافیا کا نام مت لیں لیکن ہمارے کارکنان نے ہر تشدد برداشت کیا، جدوجہد کی اور اپنی تحریک کو نہیں چھوڑا۔

مولانا ہدایت نے گوادر کی تباہ حالی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع گوادر میں صحت ،تعلیم ،روزگار کا نظام تباہ ہے اور ہمارے ساحل سمندر کو ہم سے چھینا گیا ہے۔ ہمارے لوگوں کو بارڈر پر کاروبار کرنے کا حق حاصل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ضلع گوادر کے عوام پر کوسٹ گارڈ مسلط کیا اور آج کچھ نادان لوگ پھر پی پی پی کے جھنڈے کو اپنے گلے سے لگا رہے ہیں ، گزشتہ الیکشن میں ایک دوسرے کو لینڈ مافیا اور ڈرگ مافیا کہنے والے آج ایک دوسرے کو بری الزمہ قرار دے رہے ہیں۔ یہ لوگ صرف اپنا بنک بیلنس بڑھانے کے لیے یکجاہ ہوئے ہیں اِنہیں بلوچ عوام کا کوئی درد نہیں ہے۔

حق دو تحریک کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں بلوچ قوم کے وسائل اور بلوچ عوام سے انکی خوشیاں اور سکون چھینے والے میر کہلاتے ہیں، ان لوگوں نے بلوچ قوم کو بے سکون کردیا ہے ہمارے لوگ تڑپ تڑپ کر جان دیتے ہیں اور یہ اپنے لوگوں کو علاج کے لیے باہر کے ملکوں میں بھیج دیتے ہیں۔ ہم انہی قوتوں کے خلاف میدان میں نکلے ہیں ہمارا مقابلہ سرمایہ داروں سے ہے اور ہم وعدہ کرتے ہیں کہ کامیاب ہونے کی صورت میں ہم بلوچستان کے سمندر سے ٹرالر مافیا کو بھگائینگے اور حق دو تحریک ہرقوت کے خلاف مذاحمت کریگی۔ مولانا ہدایت نے دعوہ کیا ہے کہ ہم پسنی کی عوام کو پیشگی خوشخبری دینا چاہتے ہیں کہ 8 فروری کو ہم مخالفین کی کشتیاں بحر بلوچ میں ڈبودینگے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

روایتی دہشتگردی کے برعکس ڈیجیٹل دہشتگردی زیادہ خطرناک اور پیچیدہ ہے: آرمی چیف

وش ویب: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل دہشتگردی اور ففتھ…

حکومت کی نیب قانون میں ترامیم بحال، بانی پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ مسترد

وش ویب: سپریم کورٹ نے حکومت کی نیب قانون میں ترامیم بحال کردیں اور بانی…

5 سال میں 1.3 فیصد پاکستانی وطن چھوڑ گئے، وزارت اوورسیز کا انکشاف

وش ویب: وزارت اوورسیز نے انکشاف کیا ہے کہ 5 سال میں 1.3 فیصد پاکستانی…

Translate »
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.