وش ویب: سینیٹر کہدہ بابر نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں نگراں حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا.
اپنے بیان میں کہدہ بابر کا کہنا تھا کہ بلوچستان بھر میں امیدواروں کے گھروں اور انتخابی کیمیس پر بم حملوں کی شدید لفظوں میں مذمت کرتے ہیں. نگراں حکومت امن و امان کی صورت کو قائم رکھنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے. انہوں نے نگراں حکومت کو تنبہہ کرتے ہوئے کہا کہ نگراں حکومت امیدواروں اور عوام کی جانوں سے کھیلنے کے بجائے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرئے، کہدہ بابر کا مزید کہنا تھا کہ اگر کسی امیدوار یا ووٹر کا نقصان ہوا تو اس کی ذمہ داری صرف اور صرف نگراں حکومت کی ہوگی.