وش ویب : جنوری 2024 میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 14.79 فیصد کمی رہی۔
جنوری 2024کے مہینے میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 14.79 فیصد کمی سے 3.414 ملین ٹن رہی جبکہ گزشتہ سال جنوری میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 4.006ملین ٹن رہی تھی۔آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق جنوری 2024میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 2.967 ملین ٹن رہی جو جنوری 2023 کی فروخت 3.588ملین ٹن سے 17.30 فیصد تک کم رہی۔
جنوری 2024میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 4لاکھ 46 ہزار 595 ٹن رہی جو گزشتہ سال جنوری کی ایکسپورٹ 4 لاکھ 18 ہزار 67ٹن کے مقابلے میں 6.82فیصد زائد رہی۔