//

جماعت اسلامی کراچی سے بڑی تعداد میں سیٹیں جیتے گی،حافظ نعیم الرحمٰن

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ 35 سال سے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی حکومت میں رہیں، دونوں کا عوام میں کوئی مقام نہیں۔
ہمارا مقصد تعلیمی بجٹ کو تعلیم پر لگانا ہے، کراچی میں 4 میٹرو ٹرین اور چار ہزار بسیں چلائیں گے، ہم چنگچی فری اور عزت والی ٹرانسپورٹ چاہتے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ کل پی پی اور ایم کیو ایم کے درمیان جھگڑا ہوا، میں حیران ہوں کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں نہیں آ رہے، ٹرن اوور کم کرنے کی سازش ہے، عوام خوف کے بت توڑیں۔ٹھیکیداری نظام کا خاتمہ کریں گے، پی پی غیر مقبول ہوتی جا رہی ہے، یہ قتل و غارت آپس میں مل بانٹ کر کھانے کی سازش ہے، بعد میں یہ لوگ مل کر کھاتے ہیں.
انہوں نے کہا کہ انٹر رزلٹ کو کسی جماعت نے ٹیک اپ نہیں کیا، انٹر کا رزلٹ معطل کیا جائے، گریس مارکس دے کر آگے بڑھانے کا پلان بنایا گیا ہے، بچوں کے مستقبل کے ساتھ نہیں کھیلنے دیں گے، کیا کراچی کے بچوں کے پاس تعلیمی لیول پلیئنگ فیلڈ ہے؟ مسئلہ حل نہیں ہوا تو انتخابات والے دن بھی سی ایم کے پاس بیٹھوں گا۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا مزید کہنا ہے کہ آزاد امیدوار بک رہے ہیں، یہ آزاد امیدوار بانی پی ٹی آئی کے نام پر ووٹ لے رہے ہیں، ہم کسی ادارے سے نہیں لڑنا چاہتے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »