کیچ (ماجد صمد):ضلع کیچ کے مختلف علاقوں میں تیز بارش اور کہیں ژالہ باری کے ساتھ تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی ہے.
تفصیلات کے مطابق تربت کے یوسی گہنہ، ناصر آباد، آبسر مختلف علاقوں میں درجنوں مکانات اور چار دیواریاں زمین بوس ہوگئی.تربت کے علاقےسامی میں طوفانی بارشوں کا پانی دو گاڑیوں کو بہا کر لے گیا،جس سے پانچ افراد کیچ ندی میں ڈوب گئے. علاقہ مکین نے ریسکیو کے لئےمدد کی اپیل کردی.
لیویز ذرائع کے مطابق تگران ندی سے لاش برآمد ہوئی ہے.عبدوی بازار کے قریب ندی پار کرنے کی کوشش سے ایک شخص کو پانی بہا کر لے گیا.