//

اور ماڑه میں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: اور ماڑه میں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی، مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی.

تفصلات کے مطابق بسول ندی میں شدید طغیانی کے باعث بسول ندی بپھر گئی .بسول پل کے مقام پر سیلابی ریلے روڈ پر سے گزرنے کے باعث ٹریفک کی روانی درہم برہم ہو کر رہ گئی .بسول ندی میں شدید طغیانی کے سبب بسول پل پر دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔مکران کوسٹل ہائی وے پر سفر کرنے والے مسافروں کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔

دوسری جانب ماکولا کے مقام پر شدید بارشوں کے باعث ڈیم کے اسپل وے سے کافی مقدار میں پانی کا اخراج جاری ہے۔ماکولا ڈیم کے اسپل وے سے پانی کے اخراج کے سبب سیلابی ریلے مکران کوسٹل ہائی وے پر سے گزر رہے ہیں۔سیلابی ریلوں کے سبب کوسٹل ہائی وے ماکولا کے مقام پر بھی ٹریفک شدید متاثر ہے.

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »